ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہٹنے کے موڈ میں نہیں کسان ، جاری کیا26 جنوری تک احتجاج کا منصوبہ

ہٹنے کے موڈ میں نہیں کسان ، جاری کیا26 جنوری تک احتجاج کا منصوبہ

Mon, 04 Jan 2021 20:55:25    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے علاوہ کسانوں نے اپنا جارحانہ رویہ جاری رکھا ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا وہ یہاں پر احتجاج کرتے رہیں گے۔ صرف یہی نہیں کسانوں نے اب یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر مارچ نکالنے کی بات کہی ہے۔ کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسلسل اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ صرف یہی نہیں 26 جنوری کے موقع پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کی تیاری ہے۔ اس دوران کسان مختلف سرحدوں سے دہلی کی طرف کوچ کریں گے۔

کسان تنظیموں نے کہا ہے کہ چھ جنوری اور 26 جنوری کو ٹریکٹر مارچ نکالا جائے گا۔ٹریکٹر ریلی کو لے کر کسانوں کی جانب سے پہلے ہی ایک مہم چلائی جارہی ہے۔ مختلف دیہات کے گرودواروں میں ٹریکٹر ریلی کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں اور لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس میں شامل ہوں۔ کسان تنظیمیں 13 جنوری کو دہلی کی سرحدوں پر لوہڑی کا تہوار منائیں گی۔ اس بار کسانوں کا مطالبہ ہے کہ لوہڑی صرف زرعی قوانین کی کاپیاں جلا کر منایا جائے گا۔


Share: